افغانستان طالبان کا ایک اور بم حملہ‘22 نیٹوٹینکر تباہ‘3 ڈرائیور زخمی

واقعہ صوبے سمنگان میں پیش آیا، ٹینکر ازبکستان سے ایندھن لائے تھے، طالبان


ایکسپریس July 19, 2012
واقعہ صوبے سمنگان میں پیش آیا، ٹینکر ازبکستان سے ایندھن لائے تھے، طالبان ۔ فوٹو اے ایف پی

افغانستان میں طالبان کی جانب سے ایک اور بم حملے میں نیٹو افواج کے لیے ایندھن لے جانے والے24 ٹینکر تباہ ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق واقعہ شمالی افغانستان کے صوبے سمنگان میں بدھ کو علی الصبح پیش آیا۔

ٹینکر ازبکستان سے افغانستان میں داخل ہوئے تھے اور ان کی منزل ملک کے جنوبی علاقے تھے۔ مقامی پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ دھماکے کے وقت تمام ٹینکر ایک پڑاؤ پر کھڑے تھے جہاں ان کے ڈرائیور رات بسر کرنے کے لیے رکے تھے۔ بم ایک ٹینکر کے نچلے حصے میں نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے لگنے والی آگ نے دیگر ٹینکروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ پر کئی گھنٹے بعد قابو پایا گیا۔

3 ڈرائیور بھی زخمی ہوئے، ایساف ترجمان نے واقعے کی تصدیق کردی۔ طالبان نے دعویٰ کیا کہ حملے میں کئی نجی گارڈز مارے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں