حکومتی احکامات نظر انداز کرشنگ شروع نہ ہو سکی

ہزاروں ایکڑ رقبے پر گنے کی فصل سوکھنے لگی، کسانوں کا گنا کاشت نہ کرنے کا اعلان


Express Desk November 08, 2012
ہزاروں ایکڑ رقبے پر گنے کی فصل سوکھنے لگی، کسانوں کا گنا کاشت نہ کرنے کا اعلان فوٹو: فائل

حکومتی احکامات کے باوجود میرپورخاص کی6 شوگر ملوں نے تاحال کرشنگ کا آغاز نہیں کیا جس کے باعث ساڑھے5 ہزار ایکڑ پر کھڑی گنے کی فصل سوکھنے لگی۔

آباد گاروں نے آئندہ گنا نہ کاشت کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایف اور سی سندھ کے چیئرمین جاوید جونیجو نے کہاکہ ہر سال کی طرح امسال بھی صوبے کی 30 شوگر ملز مالکان لاکھوں زمینداروں کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ جمہوری حکومت میں زمینداروں کے ساتھ یہ ظلم نہیں ہونا چاہیے، صوبائی وزیر زراعت کا تعلق بھی اسی ضلع سے ہے مگر انہوں نے بھی تاحال اپنی شوگر مل میں کرشنگ شروع نہیں کی، انہوں نے کہاکہ زرعی پالیسی نہ ہونے کے باعث سندھ کے آباد گار تباہ ہو چکے ہیں اور انہوں نے آئندہ گنے کی فصل کاشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔