پاک بھارت میچ کیلیے ٹکٹ صرف 90منٹ میں ختم بلیک میں فروخت
میچ دیکھنے کیلیے آنے والے متعدد شائقین ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہوئے۔
شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں پاک بھارت ایشیا کپ میچ کیلیے ٹکٹ صرف 90 منٹ میں ختم ہو گئے تھے، ان کی قیمت مقامی کرنسی میں 150، 250، 1000 اور 3000 ٹکا تھی، تمام ٹکٹ 2روز قبل ہی فروخت ہوچکے تھے۔
میچ دیکھنے کیلیے آنے والے متعدد شائقین ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہوئے، دوسری جانب اس موقع پر بلیک میں ٹکٹ دستیاب تھے،150روپے کا ٹکٹ 800سے 1000 تک اور 250والا 1500تک فروخت ہوتا رہا۔ بنگلہ دیش بورڈ کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے تھے لیکن بلیک میں فروخت کا کوئی علم نہیں ہے۔