بورڈ نے کوئی ذمہ داری سونپی تو قبول کرلوں گا معین خان

حکام نے میرے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی، ملک و قوم کی خدمت کیلیے حاضر ہوں، سابق ٹیسٹ کپتان


Sports Reporter February 28, 2016
حکام نے میرے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی، ملک و قوم کی خدمت کیلیے حاضر ہوں فوٹو : فائل

MUMBAI: سابق ٹیسٹ کپتان وسابق چیف سلیکٹر معین خان نے کہا ہے کہ پی سی بی نے میرے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی، پہلے بھی ملک و قوم کی خدمت کرتا رہا اور اب بھی وطن کے لیے حاضر ہوں۔

بورڈ جوبھی ذمے داری سونپے قومی فریضہ سمجھ کر قبول کرلوں گا، ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کواپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا،حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرے، انھوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتے کو مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قومی ٹیم کے سابق کوچ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنی ذمے داری نیک نیتی اور دیانتداری کے ساتھ نبھائی،اگر مستقبل میں بھی پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کسی پوسٹ کی پیشکش ہوئی تو اسے پاکستان کے وسیع ترمفاد میں دل وجان سے قبول کرلوں گا۔

مجھے وطن کی عظمت اور بلندی کے لیے کاوشوں میں اپنا کردار اداکرکے بیحد مسرت ہوگی، ایک سوال پر سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ میرے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوئی، انھوں نے کہا کہ شاہد آفریدی جب تک ہمت رکھتے ہیں کھیلتے رہیں، وہ ایک اچھے کرکٹر ہیں، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ لیکن کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ان کا ذاتی فیصلہ ہوگا، ہرکھلاڑی اپنے بارے میں بہتر جانتا ہے کہ اسے کب کھیل کو الواداع کہنا ہے،انھوں نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلیے حکومت کو اپنی ذمے داری اداکرنے کی ضرورت ہے، پاکستان نے اسنوکرمیں عالمی چیمپئن پیدا کیے، اپنے وعدے پورے کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تو پاکستان ایک مرتبہ پھراسنوکر کا عالمی چیمپئن بن سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں