پڑوسیوں سے بہتر تعلقات کا متمنی ہوں پاکستان بھی ذمے داری دکھائے مودی

جموں وکشمیرکیساتھ ملک کے امن وترقی کو سبوتاژکرنے کیلیے کئی عناصرسرگرم ہیں،مودی


Online February 28, 2016
جموں وکشمیرکیساتھ ملک کے امن وترقی کو سبوتاژکرنے کیلیے کئی عناصرسرگرم ہیں،مودی: فوٹو: فائل

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ بہترتعلقات کے خواہاں ہیں،حکومت اس سلسلے میں اہم اقدامات بھی کررہی ہے۔

میری خواہش ہے کہ اسلام آباد کے ساتھ پرامن اوربہتر تعلقات رہیں تاہم بہترتعلقات کیلیے لازمی ہے کہ پرامن اورخوشگوارماحول تیارکیاجائے،پاکستان کوبھی اپنی ذمے داری نبھانی چاہیے اورہرطرح کی انتہا پسندی کی سرگرمیوںکومکمل طور پرختم کرنا چاہیے۔

معروف انگریزی اخبارہندوستان ٹائمز کو انٹرویو میں کہا کہ جموں وکشمیرکیساتھ ملک کے امن وترقی کو سبوتاژکرنے کیلیے کئی عناصرسرگرم ہیں لیکن ایسے عناصرکوسختی کیساتھ کچلنے کی ضرورت ہے۔مودی نے واضح کیاجب تک سرحدپار بھارت مخالف انتہاپسندسرگرمیاںختم نہیں ہونگی تب تک بہترتعلقات اورجامع مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں