پرویزمشرف کانام بینظیرکیس میں نہیں تھا احمد رضا قصوری

مشرف نے کوئی بھی فیصلہ اکیلے نہیں کیابلکہ پورے اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے کیا ہے، احمد رضا قصوری


INP February 28, 2016
مشرف نے کوئی بھی فیصلہ اکیلے نہیں کیابلکہ پورے اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے کیا ہے، احمد رضا قصوری :فوٹو: فائل

معروف قانون دان احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کا نام بے نظیربھٹو کیس میں نہیں تھا مگرحکومت نے تفتیش میں لکھوایا،اورنج لائن ٹرین پرپنجاب کا نہیں بلکہ سی پیک منصوبے کا بجٹ لگ رہا ہے۔

جنگل میں صرف شیرنہیں ہوتا،گینڈا بھی جنگل میں ہی رہتاہے،اگر شیر گینڈے کوزیادہ تنگ کرے گا تو یہ نہ ہوکہ گینڈا شیرکودبوچ کرزخمی کردے۔ وہ ہفتے کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ ہم اس کیس کی شفاف تفتیش چاہتے ہیں، مشرف نے کوئی بھی فیصلہ اکیلے نہیں کیابلکہ پورے اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب کی حدود میں احتساب شروع ہوگیا ہے اوریہ احتساب پورے ملک میں ہوگا،کراچی جیسے بڑے شہرکو15 ملین کا پروجیکٹ دینا اورلاہور کو 160ملین بجٹ دینا کہاں کا انصاف ہے۔ ایک سوال پرانھوں نے کہاکہ پرویزمشرف کی ریڑھ کی ہڈی کے مہروں میں مسئلہ ہے کیونکہ انھوں نے جوانی میں بہت جمپنگ کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں