بھارتی شخص کی بیوی بچوں سمیت خاندان کے 14 افراد کو قتل کر کے خود کشی

ضلع تھانے کے رہائشی نے پہلے گھر میں سوئے افراد کے گلے کاٹے اور پھر خود بھی پھندا لگا کر خود کشی کرلی، پولیس


ویب ڈیسک February 28, 2016
واقعہ کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، بھارتی پولیس۔ فوٹو: انڈیا ایکسپریس۔

ISLAMABAD: بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ایک شخص نے اپنی بیوی، بچوں، ماں باپ سمیت خاندان کے 14 افراد کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں گودھ بدر روڈ کے رہائشی 35 سالہ حانصل واریکر کے گھر ایک تقریب تھی اور جب رات کو سب سو گئے تو واریکر نے گھر کے تمام دروازے بند کر کے اپنے خاندان کے 14 افراد کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا اور پھر خود بھی گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واریکر نے پہلے اپنی بیوی، 8 بچوں، ماں پاب اور 3 بہنوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا اور پھر خود بھی خود کشی کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے ہمیں واقعہ کی اطلاع کا علم اس وقت ہوا جب حانصل واریکر کے حملے میں زندہ بچ جانے والی ایک بہن نے مدد کے لئے چیخ و پکار شروع کی، زخمی لڑکی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |