انوشکا کی ویرات سے دوستی کیا ٹوٹی کرکٹ دیکھنا ہی چھوڑدی

ویرات کی انوشکا کو منانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن وہ اپنے سابق دوست سے بات ہی نہیں کرنا چاہتیں


ویب ڈیسک February 28, 2016
2016 کے آغاز پر انوشکا اور ویرات کے درمیان دوستی ٹوٹی تھی فوٹو: فائل

KARACHI: بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے ستون سمجھے جانے والے بلے باز ویرات کوہلی ایک دوسرے کے عشق میں گرفتار تھے لیکن نئے سال نے ان دونوں کے درمیان ایسی دراڑیں ڈال دیں ہیں کہ اب انوشکا کی کرکٹ تک سے دلچسپی ختم ہوگئی ہے۔

ایک وقت تھا جب بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان طوفانی قسم کا عشق چل رہا تھا، دونوں ستارے ہر جگہ ایک ساتھ ہی نظر آتے تھے، کرکٹ کے میدان میں انوشکا شرما پویلین میں بیٹھ کر ویرات کی حوصلہ افزائی کرتیں اور ویرات سوشلل میڈیا پر انوشکا کی ہر فلم کی تعریفوں کے پل باندھتے، لیکن 2016 کا سال بہت ظالم ثابت ہوا اس سال کے آغاز پر جہاں کئی ستاروں کے جوڑے ٹوٹے وہیں یہ پریمی جوڑا بھی بچ نہ سکا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اداکارہ کو منانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہیں اپنے مشترکہ دوستوں کی مدد حاصل ہے لیکن انوشکا شرما کا دل تو ایسا ٹوٹا ہے کہ وہ اپنے سابق دوست سے کوئی بات ہی نہیں کرنا چاہتیں اورتواورانہوں نے کرکٹ کے مقابلوں میں اپنی دلچسپی بھی ختم کرلی ہے۔

انوشکا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت جہاں وہ کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں وہیں انہوں نے اپنی ہوم پروڈکشن ''پھلواری'' پر بھی کام شروع کردیا ہے۔ اب یہ اپنی پیشہ وارانہ مصروفیات کی وجہ سے ہے یا پھر اپنی دوستی ٹوٹنے کا غم غلط کرنے کا طریقہ، یہ وقت ہی بتائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں