قومی مفاد میں فوج کےساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں فاروق ستار
افواج پاکستان سے غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے، رہنما ایم کیو ایم
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ ان کی جماعت قومی مفاد میں فوج کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے۔
ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں فوج کی کارروائیاں مثالی ہیں، جس کے ذریعے پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کیا گیا، اس کے لئے فوج نے بے شمار قربانیاں دیں، پاکستان کو اس وقت سب سے زیادہ قومی ایجنڈے کی ضرورت ہے، ہمیں نئے جذبے سے سرشار ہوکر ماضی کو پیچھے چھوڑ کر مستقبل کے پاکستان کی تعمیر کرنا ہوگی۔
فاروق ستار نے کہا کہ افواج پاکستان کے ساتھ ہمارے رشتے میں کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوئیں اور کچھ پیدا کی گئیں، ہمیں فی الفور ان غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے اور اس کے لئے ہم کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔ ہم قومی مفاد میں فوج کےساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں، ایم کیو ایم داخلی سلامتی کے لئے ایک کلیدی کرداراداکرے گی۔ کرپشن پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلاکررہی ہے، کرپشن ختم کرنے کے لئے آسمان سے پیغمبر نہیں آئیں گے، ہمیں خود ہی کام کرنا ہوگا۔
ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ ہم بلدیاتی اداروں کےاختیارات میں کمی کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے پاس وسائل نہیں پھر بھی ہم صفائی مہم شروع کررہے ہیں، گلی محلوں کے کچرے کو ٹھکانے لگائیں گے، اگرچہ یہ ہماری ذمہ داری نہیں مگر شہروں کی صفائی کریں گے۔