محمد عامرآئندہ برسوں میں پاکستان ٹیم کا اثاثہ ثابت ہوگا وقار یونس

محمد عامر نے بھارت کے خلاف میچ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، ہیڈ کوچ قومی ٹیم


ویب ڈیسک February 28, 2016
اگر پاکستانی ٹیم 25 سے 30 رنز زیادہ بنالیتی تو صورتحال مختلف ہوتی، وقار یونس فوٹو: فائل

BAHALWALPUR/ SUKKUR: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ محمد عامر کی بولنگ بتدریج بہتر ہوتی جارہی ہے اور وہ آئندہ سالوں میں پاکستان ٹیم کا اثاثہ ثابت ہوگا۔

ڈھاکا میں انٹریو کے دوران پاکستانی بیٹنگ کے فلاپ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستانی کے اہم بلے باز ابتدائی اوورز میں جلد ی آؤٹ ہوگئے جس کی وجہ سے ٹیم بڑا اسکورنہ کرسکی لیکن ہمارے بولرزنے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ اگر پاکستانی ٹیم 25 سے 30 رنز زیادہ بنالیتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیتے اوریو اے ای کے خلاف بھی ٹیم اپنی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی، بھارت کے خلاف میچ میں نظرآنے والی خامیوں کو دور کرکے آج 29 فروری کو یو اے ای کے خلاف میچ میں پاکستانی فتح حاصل کرکے اپنی کامیابیوں کا سفر شروع کرے گی، ہماری کوشش ہوگی کہ بلے باز 140 رنز سے زائد اسکور کرسکیں، ہمارے بولرز اس قابل ہیں کہ وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو کسی بھی صورت حال میں مشکل میں ڈال سکیں۔

وقار یونس نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان نے ابتدائی اوورز میں 3 کھلاڑی آؤٹ کرکے انہیں دباؤ کا شکار کردیا تھا لیکن پاکستان ٹیم کا اسکور کم ہونے کی وجہ سے کامیابی نہ ہوسکی، محمد عامر نے بھارت کے خلاف میچ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ، اس کی بولنگ بتدریج بہتر ہوتی جارہی ہے، آئندہ برسوں میں وہ پاکستان ٹیم کا اثاثہ ثابت ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں