پاک بھارت میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرویرات کوہلی کو جرمانہ

آؤٹ دیئے جانے پر امپائر کے فیصلے پراعتراض کرنے پر کوہلی کو میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ کیا گیا۔


ویب ڈیسک February 28, 2016
آؤٹ دیئے جانے پر امپائر کے فیصلے پراعتراض کرنے پر کوہلی کو میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ کیا گیا۔ فوٹو:فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت میچ کے دوران ویرات کوہلی پرضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

ویرات کوہلی نے گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے دوران خود کو آؤٹ دیئے جانے کے بعد امپائر کے فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا جس کے باعث آئی سی سی میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل نے انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے فیصلے کو قبول کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش کے شہر میر پور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جب کہ جواب میں بھارت نے ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا جب کہ ویرات کوہلی کو 49 کے انفرادی اسکور پر محمد سمیع نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں