فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیرخان کا کراچی میں نئی مہم کا آغاز

عالمگیر خان اب شہر میں کچرے کے ڈھیر کے قریب دیواروں پر رنگ کرنے کے بعد اس پر وزیراعلی قائم علی شاہ کی تصاویر بنائیں گے

مہم کا مقصد سندھ حکومت کو احساس دلانا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کس حال میں ہے، عالمگیر خان. فوٹو:فائل

فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان نے شہر میں نئی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کچرے کے ڈھیر کے قریب دیواروں پر رنگ کرنے کے بعد اس پر قائم علی شاہ کی تصویر بنانے کا اعلان کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان سندھ حکومت کی توجہ کھلے مین ہول کی جانب دلوانے کے لئے مین ہول کے قریب وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی تصویریں بناتے چلے آئے ہیں لیکن اس بار انہوں نے نئی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ عالمگیر خان اب شہرقائد میں کچرے کے ڈھیر کے قریب دیواروں پر رنگ کرنے کے بعد اس پر وزیراعلی قائم علی شاہ کی تصاویر بنائیں گے تاکہ سندھ حکومت کو احساس دلایا جاسکے کہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کس حال میں ہے اور اس کی ذمہ دار حکومت کیا کر رہی ہے۔

اس سے قبل اسی مہم کے سلسلے میں عالمگیر خان کو وزیراعلی ہاؤس کے قریب کچرا پھینکنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا جنہیں عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا تاہم عدالت سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت خوابوں کی دنیا سے باہر نہ آئی تو وہ اب ایسا کچھ کریں گے کہ وزیراعلی سندھ سو نہیں پائیں گے۔
Load Next Story