این اے 151 میں ضمنی انتخاب آج ہوگا انتظامات مکمل
245 پولنگ اسٹیشن قائم، 47 حساس قرار، دور دراز کے ووٹروں کو ٹرانسپورٹ فراہم کی جائیگی
قومی اسمبلی کے حلقہ 151 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ آج ہوگی جس کیلیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ انتخاب کے پیش نظر آج ملتان میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے '
اس الیکشن میں 10 امیدوار مدمقابل ہیں تاہم کانٹے دار مقابلہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹےعبدالقادر گیلانی اور سابق وفاقی وزیر ملک سکندر حیات بوسن کے بھائی ملک شوکت حیات بوسن کے مابین ہوگا۔ یہ نشست سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ پولنگ کے لئے ریجنل الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
پولنگ میں 3 لاکھ 7 ہزار 871 ووٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ پولنگ کے لئے مجموعی طور پر 245 پولنگ سٹیشن اور 712 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ قائم کئے گئے پولنگ سٹیشنز میں 47 کو حساس قرار دیا گیا، 62 مردانہ' 59 زنانہ اور 124 پولنگ سٹیشن مشترک ہیں۔