عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو خودکش حملوں میں 24 افراد ہلاک 50 زخمی

پہلےخودکش حملےکےبعد جیسےہی سیکورٹی فورسزاورامدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی تودوسرے حملہ آور نےبھی خودکودھماکےسےاڑالیا


ویب ڈیسک February 28, 2016
خود کش حملوں کی زمہ داری جنگجو تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے، حکام۔ فوٹو: فائل

عراق کے دارالحکومت میں دو خودکش حملوں کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جب کہ50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے صدر سٹی کے بازارمیں دو خودکش حملوں کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

عراقی سیکیورٹی فورسز کے مطابق پہلا خود کش حملہ اس وقت کیا گیا جب بازار میں لوگ خریداری میں مصروف تھے، دھماکے کے بعد جیسے ہی سیکورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں پہنچیں تو دوسرے حملہ آور نے بھی خود کو دھماکے سے اڑالیا جب کہ حملوں کی ذمہ داری جنگجو تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں