کنگنا نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کریں گے۔


ویب ڈیسک February 28, 2016
سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کریں گے ۔ فوٹو:فائل

فلم نگری کے منا بھائی سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام حاصل کرنے کے لیے اداکارہ کنگکا رناوت نے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز دوسرے درجے کی فلموں سے کیا لیکن انتھک محنت کے باعث فلم نگری میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو انڈسٹری کی نمبر ون اداکارہ بھی قرار دے دیا جب کہ اپنی فلم''کٹی بٹی'' کی ناکامی کے بعدکنگنا کسی بھی بڑے اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں جس کے لیے انہوں نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کے لیے کوششیں تیز کردیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی خواہشمند ہیں جس کے لیے انہوں نے فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی سے رابطے بڑھالئے ہیں یہی نہیں فلم میں کردار کے لیے انہوں نے ہدایت کار کے گھر تحفے تحائف بھیجنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے جب کہ راجکمار ہیرانی فلم میں مرکزی کردار کے لیے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے نام کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی نئی آنے والی فلم''رنگون'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں سیف علی خان اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں