دھرم شالا میں پاک بھارت میچ رکوانے کے لئے کانگریس بھی میدان میں کود پڑی

پاک بھارت میچ کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج، دھرنے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، ایگزیکٹیو کمیٹی

پاک بھارت میچ کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج، دھرنے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، ایگزیکٹیو کمیٹی۔ فوٹو: فائل

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونے والے سب سے بڑے ٹاکرے پاک بھارت میچ کی مخالفت کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دھرم شالا میں 19 مارچ کو ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹاکرے کی مخالفت کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ کسی بھی قیمت پر یہ میچ نہیں ہونے دیا جائے گا اور اس کی مخالفت میں احتجاج ، ریلیاں اور دھرنے دیئے جائیں گے۔ پاک بھارت میچ سے متعلق کانگریس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دھرم شالا میں 19 مارچ کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے خلاف ریاست بھر میں دھرنے دیئے جائیں گے اور کسی بھی قیمت پر یہ میچ نہیں ہونے دیا جائے گا۔


کانگریس ایگزیکٹو کمیٹی کے صدر سکھوندر سکھو کا کہنا ہے کہ ہم پاک بھارت میچ کے مخالف نہیں لیکن یہ میچ دھرم شالا میں کسی بھی قیمت پر نہیں ہونے دیں گے، بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر اس حوالے سے واضح اعلان کریں تاہم ایگزیکٹو کمیٹی کا متفقہ طور پر فیصلہ ہے کہ پٹھان کوٹ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے میچ کو منسوخ کیا جائے یا اس کا مقام تبدیل کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ریاستی وزیراعلی ویربھادرا سنگھ نے بی سی سی آئی کو 10 روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ پٹھان کوٹ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق دھرم شالا سے تھا اس لئے یہاں پاک بھارت میچ کسی صورت ہونے نہیں دیں گے۔

Load Next Story