ایران کیخلاف اکیلے ہی کارروائی کیلیے تیار ہیں اسرائیل

اقتصادی پابندیاں ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روک سکیں تو فوجی کارروائی ہوگی، نیتن یاہو


Express Desk November 08, 2012
اقتصادی پابندیاں ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روک سکیں تو فوجی کارروائی ہوگی، نیتن یاہو فوٹو : فائل

ISLAMABAD: اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگر بین الاقوامی اقتصادی پابندیاں ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے میں کارگر ثابت نہ ہوئیں تو فوجی کارروائی کا حکم دیں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ 'بالکل اگر ضروری ہوا تو میں بٹن دبانے کے لیے تیار ہوں، اسرائیل ٹی وی پر بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے یہ اشارہ بھی دیا کہ اسرائیل ایران کے خلاف اکیلے کارروائی کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسرائیل کی حکومت ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے لیے امریکا کو 'سرخ لکیر' لگانے یا حد کا تعین کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس وجہ سے صدر براک اوباما کی انتظامیہ کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں تناؤ بھی پیدا ہوگیا تھا۔ چینل ٹو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ دو ہزار دس میں نتین یاہو اور ان کے وزیر دفاع ایہود براک نے فوج یہ حکم دیا تھا کہ ضرورت پڑنے پروہ چند گھنٹوں کے نوٹس پر ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔