اوباما کا دوبارہ منتخب ہونا باعث تشویش ہے صاحبزاد فضل کریم

قومی سلامتی کے اداروں اور اہم اداروں کے درمیان تنائو ، ملکی و قومی مفاد میں نہیں


Staff Reporter November 08, 2012
قومی سلامتی کے اداروں اور اہم اداروں کے درمیان تنائو ، ملکی و قومی مفاد میں نہیں ۔ فوٹو: فائل

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ کراچی اور بلوچستان کے بعد اب سندھ کے تاریخی شہر حیدرآباد میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات انتہائی تشویشناک اور قوم کو مزید بحرانوں اور تکالیف میں مبتلا کرنے مترادف ہیں، حکومت کی بے حسی اور لاپرواہی نہ صرف قابل افسوس بلکہ قابل مذمت بھی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی پہنچنے پر جناح ٹرمینل میں صحافیوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مرکزی جے یو پی کے رہنما طارق محبوب، صوفی ارشد القادری، علامہ فیصل عزیزی، مولانا اشرف گورمانی، مفتی غلام مرتضی، قاری ضیاء اللہ کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ فضل کریم نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں اور اہم اداروں کے درمیان تنائو ، ملکی و قومی مفاد میں نہیں ، تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں تو کوئی بحران و بگاڑ پیدا نہیں ہوسکتا ۔

آئین، قانون اور اصولوں کی پاسداری کی جائے۔انھوں نے کہا کہ راولپنڈی سے کراچی تک ہونیوالا لبیک یا رسول اللہ لانگ مارچ ملک میں انقلاب نظام مصطفیؐ کیلیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا ۔ ایک سوال پر صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ بارک اوباما کا دوبارہ منتخب ہونا دنیائے اسلام بالخصوص پاکستان کیلیے انتہائی تشویش کا باعث ہے پاکستان کے عوام امریکا ، طالبان یا کسی سیاسی نظریے کی پاکستان میں بالادستی نہیں چاہتے۔ اہالیان کراچی شمع رسالت کے پروانے لانگ مارچ کا فقیدالمثال استقبال کرینگے ۔ بعدازاں صاحبزادہ فضل کریم نے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کے موقع پر مزار مبارک پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں