کرشمہ کپور نے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

کرشمہ نے ایف آئی آر میں اپنے شوہر کیخلاف جہیز کی خاطر مبینہ گھریلو تشدد کی شکایت بھی کی


Showbiz Desk February 29, 2016
کرشمہ نے ایف آئی آر میں اپنے شوہر کیخلاف جہیز کی خاطر مبینہ گھریلو تشدد کی شکایت بھی کی فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے شوہر اور صنعت کار سنجے کپور کیخلاف مبینہ طور پر جہیز کے لیے ہراساں کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا۔

کرشمہ اور ان کے شوہر شدید اختلافات کے بعد کافی عرصے سے الگ رہ رہے ہیں اور دونوں کے درمیان پہلے ہی طلاق اور بچوں کی حوالگی کے حوالے سے قانونی لڑائی جار ی ہے۔کرشمہ کے وکیل نے رواں ہفتے ایف آئی آر درج کرانے کے لیے پولیس سے رابطہ کیا تھا۔

کرشمہ نے ایف آئی آر میں اپنے شوہر کیخلاف جہیز کی خاطر مبینہ گھریلو تشدد کی شکایت بھی کی۔ممبئی میں خار پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے بتایا ہم نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ہم آئندہ ہفتے سنجے اور ان کی والدہ سے پوچھ گچھ کریں گے۔کرشمہ نے ایف آئی آر میں سنجے کے علاوہ اپنی ساس رانی سریندر کپور کو بھی نامزد کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔