عامر کی گیند لگنے پر زخمی روہت شرما کے ایشیا کپ سے باہر ہوجانے کا خطرہ

روہت شرما کو میچ میں کھلانے کا فیصلہ منیجمنٹ کرے گی تاہم ان کی چوٹ معمولی نوعیت کی ہے، بھارتی میڈیا


Sports Desk February 29, 2016
روہت شرما کو میچ میں کھلانے کا فیصلہ منیجمنٹ کرے گی تاہم ان کی چوٹ معمولی نوعیت کی ہے، بھارتی میڈیا۔ فوٹو: فائل

MANCHESTER: بھارتی اوپنر روہت شرما گذشتہ دنوں ایشیا کپ میں پاکستانی پیسر عامر کی گیند پاؤں میں لگنے سے انجرڈ ہوگئے، جس کے بعد ان کی منگل کو سری لنکا سے شیڈول میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیند لگ جانے سے روہت کے پاؤں میں شدید درد ہوگیا ہے، بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطاً ان کے متاثرہ پاؤں کا ایکسرے کرایا ہے، جس کی تفصیلی رپورٹ سامنے آنے پر ہی انجری کی شدت اور نوعیت کا اندازہ ہوسکے گا۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کو میچ میں کھلانے کا فیصلہ منیجمنٹ کرے گی تاہم ان کی چوٹ معمولی نوعیت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں