عامر کی گیند لگنے پر زخمی روہت شرما کے ایشیا کپ سے باہر ہوجانے کا خطرہ

روہت شرما کو میچ میں کھلانے کا فیصلہ منیجمنٹ کرے گی تاہم ان کی چوٹ معمولی نوعیت کی ہے، بھارتی میڈیا

روہت شرما کو میچ میں کھلانے کا فیصلہ منیجمنٹ کرے گی تاہم ان کی چوٹ معمولی نوعیت کی ہے، بھارتی میڈیا۔ فوٹو: فائل

MANCHESTER:
بھارتی اوپنر روہت شرما گذشتہ دنوں ایشیا کپ میں پاکستانی پیسر عامر کی گیند پاؤں میں لگنے سے انجرڈ ہوگئے، جس کے بعد ان کی منگل کو سری لنکا سے شیڈول میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق گیند لگ جانے سے روہت کے پاؤں میں شدید درد ہوگیا ہے، بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطاً ان کے متاثرہ پاؤں کا ایکسرے کرایا ہے، جس کی تفصیلی رپورٹ سامنے آنے پر ہی انجری کی شدت اور نوعیت کا اندازہ ہوسکے گا۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کو میچ میں کھلانے کا فیصلہ منیجمنٹ کرے گی تاہم ان کی چوٹ معمولی نوعیت کی ہے۔
Load Next Story