ٹریفک پولیس کی نصف نفری دفاعی نمائش کیلئے تعینات ٹریفک جام سے شہری اذیت کا شکار
بدھ کو بھی شہری ٹریفک جام میں پھنسے رہنے کے باعث گھر تاخیر سے پہنچے
ٹریفک پولیس کی نصف نفری بین الااقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2012 کے حوالے سے انتظامات سنبھالنے کے لیے تعینات ہے جبکہ شہر کے دیگر اہم سڑکوں اور مقامات پر سے ٹریفک اہلکار غائب ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ۔
متعدد مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شام کے اوقات میں ضلع شرقی کے علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام کے باعث دفاتر سے گھر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی نصف نفری بین الااقوامی دفاعی نمائش آئیڈ یاز کے حوالے سے ٹریفک کے انتظامات سنبھالنے کے لیے تعینات کردی گئی ہے اور یہ نفری گلشن اقبال اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک انتظامات سنبھالنے میں مصروف ہے جس کے باعث شہر کی دیگر شاہراہوں اور مقامات پر ٹریفک کے مسائل میں دگنا اضافہ ہو گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد نمائش میں مصروف ہونے کی وجہ سے شہر کے مرکزی تجارتی علاقے جن میں ٹاور ، صدر ، جامع کلاتھ ، تبت سینٹر ، نیو پریڈی اسٹریٹ پر بدترین ٹریفک جام رہا۔
ایسی ہی صورتحال شہر کے ضلع وسطی اور جنوبی میں بھی دیکھی گئی جن میں نیٹی جیٹی پل ، ماڑی پور روڈ ، شیر شاہ ، گلبائی ، سائٹ ایریا ، پاک کالونی ، ناظم آباد ، لیاقت آباد ، تین ہٹی ،فیڈرل بی ایریا، واٹر پمپ چورنگی ، جیل چورنگی اور ضلع شرقی کے بعض علاقوں میں بھی ٹریفک پولیس اہلکار غائب تھے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی، ٹریفک جام کے باعث شہریوں کوشدید اذیت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، جبکہ شام کے اوقات میں ضلع شرقی کے علاقے جن میں ، کار ساز ، اسٹیڈیم روڈ ، گلشن اقبال ، جو ہر موڑ ، شارع فیصل پر بدترین ٹریفک جام رہا شہری بدھ کو بھی ٹریفک جام میں پھنسے رہنے کے باعث اپنے گھر تاخیر سے پہنچے۔
جبکہ ایمبولینسیں بھی ٹریفک جام میں پھنسی رہیں، شہریوں نے حکا م سے مطالبہ کیا ہے شہریوں کو ٹریفک کے مسائل سے بچانے کے لیے سڑکوں اور چوہراہوں پر ٹریفک پولیس کی تعیناتی یقینی بنائی جائے،دفاعی نمائش کے دوران ٹریفک وارڈنز اور دیگر رضا کاروں کی خدمات حاصل کی جائیں،اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ایسٹ اور ٹریفک پولیس کے ترجمان ذوالفقار مہر نے ایکسپریس کو بتایا کہ دفاعی نمائش آئیڈ یاز کے ٹریفک انتظامات سنھبالنے کے لیے 1200 سے زائد ٹریفک پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ، ٹریفک پولیس افسران وہلکاروں کو دو حصوں میں تعینات کیا گیا ہے۔