ہلیری کلنٹن نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کر لیاوکٹوریہ نولینڈ

وزیر خارجہ اپنی گھریلو زندگی پر توجہ دینا چاہتی ہیں، امریکی سفیر کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں

وزیر خارجہ اپنی گھریلو زندگی پر توجہ دینا چاہتی ہیں، امریکی سفیر کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں. فوٹو: رائٹرز/فائل

امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔


یہ بات امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہی گئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے وزارت خارجہ کے منصب سے سبکدوش ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

کیونکہ وہ اب اپنی گھریلو زندگی پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔ وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات ابھی ختم ہوئے ہیں۔ ہم کوئی دعویٰ نہیں کرنا چاہتے مگر اسرائیل، فلسطین پر جاری امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔
Load Next Story