یونان کو افراتفری کا شکار نہیں ہونے دیں گے جرمن چانسلر
جرمنی کے پاس پناہ گزینوں کی تعداد محدود کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، جرمن چانسلر
جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کی تعداد محدود کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں اور یونان کو افرا تفری کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔
جرمن ٹی وی کو اپنے انٹر ویو میں انجیلا مرکل نے پناہ گرینوں کی تعداد کم یا محدود کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے ارکان نے یونان کو یورو زون کا رکن اس لئے نہیں بنایا تھا کہ اسے مصیبت میں اکیلا چھوڑ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمنی کے پاس پناہ گزینوں کی تعداد محدود کرنے کا کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی اس طرح کا سوچ رہے ہیں، یونان کو کسی صورت افراتفری کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ شام اور عراق میں جنگی صورت حال کے باعث گذشتہ برس تقریباً 10 لاکھ پناہ گزین یورپ میں داخل ہوئے جب کہ رواں برس اب تک ایک لاکھ پناہ گزین غیرقانونی طریقے سے یورپ میں داخل ہو چکے ہیں۔ آسٹریا اور دیگر یورپی ممالک نے سرحدی پابندیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پناہ گزین کی تعداد محدود کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔