ممتاز قادری کی سزائے موت پر احتجاج بلا جواز ہے پرویز رشید

پاکستان کو لفظی جنگوں نے بہت نقصان پہنچایا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کے بجائے انھیں درست کرنا اور ان پر قابو پانا ہوگا، وفاقی وزیراطلاعات. فوٹو: فائل

VIENTIANE/LAOS:
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ممتاز قادری کی سزائے موت عدالتی معاملہ ہے اس پر احتجاج بے جا ہے۔


کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی بڑے سمجھدار اور باشعور لوگ ہیں، امن و امان کے لئے کراچی کے ہر شہری نے بڑی قیمت ادا کی ہے، ہمیں دہشت گردی کی سوچ کو ختم کرنا ہے، دہشت گردی ختم کر کے کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تربیت میں کوتاہی سے معاشرے میں بدامنی پھیلتی ہے، تمام لوگوں کو عدالتی فیصلے کا احترام کرنا چاہیئے، ممتاز قادری کی سزائے موت پر احتجاج بلا جواز ہے، پاکستان کو لفظوں کی جنگ نے بہت نقصان پہنچایا اس لئے ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کے بجائے انھیں درست کرنا اور ان پر قابو پانا ہوگا۔

پنجاب اسمبلی میں حقوق تحفظ خواتین بل کی منظوری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایک طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جو ماں بہن بیٹیوں پر ظلم اور تشدد کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جو ماں، بہن بیٹیوں کے سروں پر ہاتھ رکھ رہے ہیں اور ہماری حکومت دوسری طرف کھڑی ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔
Load Next Story