الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف ’’نظریاتی‘‘ کے نام سے ایک نئی جماعت رجسٹرڈ

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو سیاسی جماعت کی حیثیت سے رجسٹر کرلیا

اختر اقبال ڈار نے الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف’’نظریاتی‘‘ کے نام سے نئی جماعت رجسٹرڈ کرائی فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پاکستان تحریک انصاف میں تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے نئی جماعت بن گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بعد پاکستان تحریک انصاف (ن) بھی میدان میں کود پڑی، شیخوپورہ سے تحریک انصاف کے سابق رہنما اختر اقبال ڈار نے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے پارٹی بنائی ہے جس کو الیکشن کمیشن سے باقاعدہ رجسٹرڈ بھی کرالیا گیا ہے جب کہ اختر اقبال ڈار پارٹی کے سربراہ ہوں گے۔

اختر اقبال ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان نوجوانوں کو دھوکا دے رہے ہیں، انہوں نے جس تبدیلی کا نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا وہ اس راستے سے ہٹ چکے ہیں جب کہ تحریک انصاف اب کچھ لوگوں کے گرد گھوم رہی ہے لہذا نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا تا کہ تحریک انصاف جس مقصد کے لیے بنائی گئی تھی وہ برقرار رہے۔
Load Next Story