اسلام آباد ہائیکورٹ انورکاسی کوچیف جسٹس بنانیکی سمری واپس

جسٹس ریاض ، انورکاسی کی نسبت سینئر ہیں،صدرکاموقف، دوبارہ غورکیلیے سمری پھر ارسال


November 08, 2012
جسٹس ریاض ، انورکاسی کی نسبت سینئر ہیں،صدرکاموقف، دوبارہ غورکیلیے سمری پھر ارسال

صدرآصف علی زرداری نے جسٹس انورکاسی کو اسلام آبادہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقررکرنے کی سمری مستردکرتے ہوئے وزیراعظم کوواپس بھجوادی ہے اوراعتراض اٹھایا ہے کہ جسٹس انورکاسی اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج نہیں ہیں۔

جس کے باعث چیف جسٹس کی تقرری کامعاملہ کھٹائی میں پڑگیا ہے ۔ وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کے مطابق صدرمملکت نے جسٹس انورکاسی کواسلام آباد ہائیکورٹ کاچیف جسٹس مقررکرنے کی سمری وزیراعظم کو واپس بھجوادی ہے اورکہاہے کہ جسٹس ریاض احمد، جسٹس انورکاسی کی نسبت سینئر جج ہیں۔ واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس انورکاسی کواسلام آباد ہائیکورٹ کاچیف جسٹس بنانے کی منظوری دی تھی۔وزیرقانون کے مطابق وزیراعظم نے صدرکی طرف سے سمری مسترد کیے جانے کے بعداسے دوبارہ غو رکیلیے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں