بھارت نے سیکیورٹی فراہم کی تو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گےچیرمین پی سی بی

پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے کوشاں ہیں اور بنگلادیشی ٹیم پاکستان آنے کو تیار ہے،شہریارخان


ویب ڈیسک February 29, 2016
بنگلادیشی ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران تمام میچزکراچی اورلاہور میں کرائے جائیں گے،چیئرمین پی سی بی . فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارت نے قومی کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کی تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق آئی سی سی کوسکیورٹی خطرات سےآگاہ کردیا، سیکیورٹی فراہم کی گئی تو ہم ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے لیکن سیکورٹی کی تمام تر ذمے داری بھارت کی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلادیشی ٹیم پاکستان آنے کو تیار ہے، پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے کوشاں ہیں اور بنگلادیشی ٹیم کے دوررہ پاکستان کے دوران تمام میچز کراچی اور لاہور میں کرائے جائیں گے جب کہ بنگلادیشی ٹیم کوبھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کے مزید کھیلنے کی بات سنی ہے اس حوالے سے ان سے بات کروں گا تاہم اگر انہیں مزید کرکٹ کھیلنا ہے تو وہ میڈیا پرآنے کے بجائے مجھ سے بات کریں، شاہد آفریدی کو ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کی شرط پر کپتان بنایا تاہم اب ہم فیصلہ کریں گے کہ ورلڈ کپ کے بعد وہ بطورکپتان کھیلیں گے یا کھلاڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن میں مداخلت نہیں کرتا اور کسی کھلاڑی پردباؤ نہیں ڈالتے کہ وہ ریٹائرہوجائے تاہم کھیل اورسیاست کو الگ ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں