قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچز کی سینچری مکمل کرلی

پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے 100 میچوں میں کامیابی کا تناسب 57 فیصد رہا۔


خالد اقبال February 29, 2016
پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے 100 میچوں میں کامیابی کا تناسب 57 فیصد رہا۔ فوٹو؛فائل

قومی ٹیم اور یواے ای کے درمیان میچ کے ساتھ ہی پاکستان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے 100 میچ کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

بنگلا دیش کے میدان میں جیسے ہی محمد عامر نے پہلی بال پھینکی تو قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 100 میچ کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی جب کہ پاکستان کا ان 100 میچوں میں کامیابی کا تناسب 57 فیصدر رہا یعنی قومی ٹیم کو 43 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان نے 2009 میں ٹی ٹونٹی ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا لیکن 2007 میں بدقسمتی سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میچز کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے، اس نے 88 میچز کھیلے جن میں سے 42 میں کامیابی ملی اور 39 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جنوبی افریقا 84 میچز کھیل کر تیسرے پوزیشن پر ہے جس میں سے اس نے 51 میں کامیابی حاصل کی جب کہ 32 میں ناکامی ہوئی۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارتی ٹیم 65 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے 38 میں فتح حاصل ہوئی جب کہ 25 بار مخالف ٹیم نے میدان مار لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں