پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 8 روپے 48 پیسے کم کردی گئی

قیمتوں میں کمی عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی اور لوگوں کو ریلیف فراہم کیا گیا، وزیراعظم نوازشریف

قیمتوں میں کمی عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی اور لوگوں کو ریلیف فراہم کیا گیا، وزیراعظم نوازشریف، فوٹو؛فائل

وزیراعظم نواشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جب کہ پیٹرول ساڑھے 8 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ساڑھے آٹھ روپے تک کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 48 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 62 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل ایک روپیہ 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 48 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 67 پیسے اور ہائی اوکٹین کی 2 روپے 98 پیسے فی سستا کیا گیا ہے۔




اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی اور لوگوں کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

Load Next Story