کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 4 روز کے لیے پابندی عائد

پابندی کا اطلاق 4 مارچ تک ہوگا، نوٹی فکیشن جاری

پابندی کا اطلاق 4 مارچ تک ہوگا، نوٹی فکیشن جاری، فوٹو؛فائل

شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 4 روز کے لیے پابندی عائد کردی گئی جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 4 روز کے لیے پابندی عائد کردی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے جو یکم سے 4 مارچ تک جاری رہے گی جب کہ ڈبل سواری پر پابندی شہر میں احتجاج اور ریلیوں کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کی سفارش پر لگائی گئی ہے۔
Load Next Story