چینی وزیر اعظم کے خاندان کے اثاثوں کی چھان بین شروع

تحقیقا ت وزیراعظم وین جیا بائو کے کہنے پر کی جا رہی ہیں،سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ


Online November 08, 2012
تحقیقا ت وزیراعظم وین جیا بائو کے کہنے پر کی جا رہی ہیں،سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ. فوٹو: فائل

چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی نے خود وزیراعظم وین جیا بائو کے کہنے پر ان کے خاندان کی مبینہ دولت کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے انگریزی زبان کے سب سے بڑے اخبار سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق وین جیا بائو نے تحریری طور پر پولٹ بیورو کی قائمہ کمیٹی سے کہا ہے کہ وہ ان کے خاندان کے اثاثوں کی چھان بین کروائے یہ کمیٹی چین کی سب سے معتبر اور اعلیٰ ترین پالیسی ساز باڈی ہے اور جیا بائو خود بھی اس کمیٹی کے رکن ہیں۔

یہ اقدام امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کیے گئے انکشافات کے بعد کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وین جیابائو کے خاندان نے مختلف سیکٹرز میں 2.7ارب ڈالر کے اثاثے بنائے ہیں۔ اخبار نے یہ انکشاف کمپنی اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی 1992ء سے 2012ء کے اعداد وشمار کے تناظر میں کیے تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں