29فروری دنیا بھر میں مختلف عقائد اوررسومات کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے

29 فروری کو دنیا بھر میں غیر معمولی بیماریوں کے دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔


خالد اقبال March 01, 2016
29 فروری کو دنیا بھر میں غیر معمولی بیماریوں کے دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

ہر چار سال بعد فروری کا مہینہ 29 دن کا ہوتا ہے اور اس دن پیدا ہونے والے 4 سال بعد اپنی سالگرہ مناتے ہیں اس لیے ان کا کہنا ہے کہ وہ 40 سال بعد 10 سال کے ہوتے ہیں اور ان کی اس بات پر کسی کو اعتراض ہونا بھی نہیں چاہیے جب کہ اس دن پیدا ہونے والے سیکڑوں اور ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہیں اور ان کی تعداد 50 لاکھ ہے اور اس کے علاوہ اس دن کو لے کر مختلف عقائد اور رسومات بھی ہیں۔

ہر4 سال بعد گریگورین کلینڈر میں ایک دن کا اضافہ کردیا جاتا ہے تاکہ اسے شمسی سال کے برابر لایا جائے جب کہ اس دن کا اضافہ فروری کے آخری دن کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے فروری کا مہینہ 28 کی بجائے 29 دن کا ہو جاتا ہے اور اس سے بھی دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر 1461 بچوں کے بعد ایک بچہ 29 فروری کو پیدا ہوتا ہے۔

چونکہ زمین سورج کے گرد ایک چکر لگانے میں 365 دن، 5 گھنٹے، 49 منٹ اور 16 سیکنڈ میں پورا کرتا ہے اس لیے اس اضافی وقت کو پورا کرنے کے لیے ہر سال کو 6 گھنٹے کی غلطی لے لیتے ہیں جو ہر 4 سال کے بعد ایک دن میں بدل جاتا ہے۔ اسی طرح گارجین کلینڈرکے اوسط سال اور حقیقی سال کے درمیان 0.000125 دنوں کا فرق ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ 800 سال بعد کلینڈر اپنے موجودہ وقت سے ایک دن پیچھے ہوجاتا ہے جسے پورا کرنے کے لیے ایک دن کا اضافہ کیا جاتا ہے۔



دنیا کے ہر خطے میں رہنے والے بچے تو لیپ ایئر کو پیدا ہونے پر سخت غصے کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے اس طرح وہ بہت سے قیمتی تحائف سے پیچھے رہ جاتے ہیں اور وہ چار سال تک لوگوں کی سالگرہ پارٹیوں میں جا جا کر ان کو ملنے والے تحائف سے جلتے ہیں لیکن کچھ بچوں کو کہنا ہے کہ جب 4 سال بعد ان کی سالگرہ آتی ہے تو وہ پورے خاندان والوں کی نظروں کا مرکز ہوتے ہیں اس لیے انہیں بہت خوشی ہوتی ہے۔

لیپ ایئر سے متعلق دنیا بھر لوگوں کے نظریات:



یونان میں ہر 5 میں سے ایک شخص کوشش کرتا ہے کہ وہ لیپ ایئر میں شادی سے بچے کیوں کہ وہ اسے منحوس تصور کرتے ہیں۔ اس سال پیدا ہونے والوں کو لیپ لنگس یا پھر لیپرز کہا جا تا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ برطانیہ میں ڈاکو لیپ ایئر کو بڑے جوش و خروش سے مناتے تھے اور اس دن مینڈک کی ٹانگ خاص ڈش ہوا کرتی تھی۔

29 فروری کو دنیا بھر میں غیر معمولی بیماریوں کے دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

ماہر نجوم کا کہنا ہے کہ جو لوگ 29 فروری کو پیدا ہوتے ہیں ان میں غیرمعمولی ٹیلنٹ ہوتا ہے اور بالخصوص یہ لوگ بڑے آرٹسٹ ہوتے ہیں۔ فرانسیسی اس سال کو لیپ فراگ یا پھر لیپ بھیڑ کے طور پر مناتے ہیں۔ دنیا کے اکثر ممالک میں لیپ ایئر کو مینڈک کے نام منسوب کیا جاتا ہے۔ ہانگ کانگ میں یکم مارچ کو لیپرز کی سالگرہ کا دن قرار دیا گیا ہے جب کہ چین میں 1929 میں 28 فروری کو ان کی سالگرہ کا دن مقرر کیا گیا۔ تسمانیہ کی اہم ترین شخصیت واحد انسان ہیں جو 29 فروری 1812 کو پیدا ہوئے اور 29 فروری 1880 میں دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں