وفاقی حکومت ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن قائم نہ کرسکی

آئی ایم ایف کو دسمبر2015تک ڈپازٹ پروٹیکشن بل منظورکرانے کایقین دلایا گیاتھا


اظہر جتوئی March 01, 2016
آئی ایم ایف کو دسمبر2015تک ڈپازٹ پروٹیکشن بل منظورکرانے کایقین دلایا گیاتھا۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی شرائط کے باوجود عوام کی جمع پونچی کے تحفظ کے لیے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن قائم نہ کر سکی۔

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر بینکوں میں اکاؤنٹ ہولڈرز کے فندز کے تحفظ کے لیے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کے قیام کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں آئی ایم ایف کو دسمبر 2015تک ڈپازٹ پروٹیکشن بل منظور کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی مگر تاحال بل منظور نہیں ہوا ہے اور نہ ہی نئے ادارے کا قیام عمل میں لایا جا سکا ہے۔

وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق اسٹیٹ بینک ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کے لیے ابتدائی طور پر ایک ارب روپے کا سرمایہ فراہم کرے گا اور بعد ازاں کارپوریشن کے فنڈز ممبر بینکوں کی جانب سے متواتر پریمیم کی ادائیگیوں کے ذریعے بڑھائے جائیں گے، ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن بینکوں میں اکاؤنٹ ہولڈرز کے فنڈز کا تحفظ یقینی بنائے گی، مجوزہ کارپوریشن کا انتظام 7ڈائریکٹرز پر مشتمل بورڈ کے ذریعے چلایا جائے گا اور کارپوریشن کے مقامی اور فارن کرنسی میں ڈپازٹ رکھے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |