حصص مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ فروخت سے تیزی محدود
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس75.43 پوائنٹس اضافے سے 31369.51 ہوگیا
KARACHI:
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مختلف شعبوں کی آئل اور بینکنگ اسٹاکس میں بڑھتی ہوئی فروخت کے باوجود پیر کو اتارچڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پرتیزی رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی31300 کی حد بحال ہوگئی تاہم تیزی کے باجود55.96 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں لیکن حصص کی مالیت میں6 ارب7 کروڑ53 لاکھ49 ہزار665 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
مارکیٹ میں وقفے وقفے سے فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے کی وجہ سے کاروبار میں اتارچڑھاؤ بھی آیا، ایک موقع پر74.94 پوائنٹس کی مندی اور پھر 140.53 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ خام تیل کی عالمی قیمت گھٹنے سے آئل اسٹاکس میں فروخت کا رحجان غالب رہا تاہم لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے علاوہ فرٹیلائزر سیکٹر کیلیے مستقل بنیادوں پر قدرتی گیس کی فراہمی کی خبروں اور سیمنٹ کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ جیسے عوامل ان شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کا باعث بنے۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس75.43 پوائنٹس اضافے سے 31369.51 ہوگیا، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت4.15 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر13 کروڑ3 لاکھ61 ہزار480 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار327 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں124 کے بھاؤ میں اضافہ، 183 کے داموں میں کمی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔