بالی وڈ کے کئی اسٹار میرے شاگرد رہ چکے ہیںعمر شریف

ان اداکاروں نے باقاعدہ میرے ہاتھ میں لال دھاگہ باندھ کر میری شاگردی اختیار کی ہے،عمر شریف


INP March 01, 2016
ان اداکاروں نے باقاعدہ میرے ہاتھ میں لال دھاگہ باندھ کر میری شاگردی اختیار کی ہے،عمر شریف فوٹو: فائل

سینئر اداکار عمر شریف نے کہا ہے کہ بالی وڈ کے اسٹار مجھے اپنا استاد تسلیم کر کے میری شاگردی اختیار کر چکے ہیں.

اداکار عمر شریف کا کہنا ہے کے بالی وڈ کے کئی اسٹار مجھے اپنا استاد تسلیم کر کے میری شاگردی اختیار کر چکے ہیں جن میں آج کل سب سے زیادہ مقبول فنکار کپل شرما ہے جب کہ اس کے علاوہ اکشے کمار، گووندا، جانی لیور بھی مجھے اپنا استاد مانتے ہیں جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ ان اداکاروں نے باقاعدہ میرے ہاتھ میں لال دھاگہ باندھ کر میری شاگردی اختیار کی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میرے شاگرد اپنے فن کے ذریعے بالی وڈ میں نام پیدا کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔