آنجہانی بھارتی اداکار راجیش کھنہ کا بنگلہ نئے مالک نے گرادیا

راجیش کھنہ کے 2012میں انتقال کے بعد ان کی فیملی نے اس گھر کو بیچ دیا تھا


Showbiz Desk March 01, 2016
راجیش کھنہ کے 2012میں انتقال کے بعد ان کی فیملی نے اس گھر کو بیچ دیا تھا فوٹو: فائل

بھارت کے آنجہانی اداکار راجیش کھنہ کے باندرہ میں جس بنگلے میں یادگار شب و روز گزرے اس کے نئے مالک نے یہ بنگلہ مسمار کردیا ہے اور اپنی مرضی سے نیا گھر تعمیر کرنا چاہتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجیش کھنہ کے اس بنگلے کا نام 'آشیرواد' تھا۔ راجیش کھنہ کے 2012میں انتقال کے بعد ان کی فیملی نے اس گھر کو بیچ دیا تھا اور اس گھر کی قیمت 90کروڑ روپے وصول کی تھی۔آنجہانی راجیش کھنہ کے مداحوں کی اس بنگلے سے کئی یادیں وابستہ تھیں وہ اس بنگلے کے مسمار کیے جانے پر بے چد رنجیدہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔