کراچی میں زمینوں پر قبضے میں خاتون پولیس افسرکے ملوث ہونے کا انکشاف

اے ایس پی شہلا قریشی نے پلاٹ پر قبضے کے لیے لینڈ مافیا کی معاونت کی، ایس ایچ او کی تحریری رپورٹ


ویب ڈیسک March 01, 2016
گلستان جوہر میں 700 گز کے پلاٹ کا معاملہ زیر سماعت ہونے کے باوجود خاتون افسر تعمیرات مسمار کرنے پہنچ گئیں فوٹو: فائل

شہر قائد میں لینڈ مافیا کا پولیس سے گٹھ جوڑ نئی بات نہیں لیکن اب قبضہ مافیا کو ایک خاتون پولیس افسر کی مدد کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے گلستان جوہر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے 700 گز کے قیمتی پلاٹ پر قبضے سے متعلق اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اے ایس پی شہلا قریشی نے گلستان جوہر میں واقع کروڑوں روپے کے ایک پلاٹ پر قبضے کے لئے لینڈ مافیا کے سرغںہ مٹھل چانڈیو عرف مٹھا خان کی معاونت کی، پلاٹ پر قبضے کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت تھا لیکن اس کے باوجود اے ایس پی شہلا قریشی اس پلاٹ پر تعمیرات کو مسمار کرنے جاپہنچیں۔

متعلقہ ایس ایچ او کی جانب سے تحریر کی گئی رپورٹ اعلیٰ پولیس حکام تک پہنچی ہے لیکن اب تک نا تو رپورٹ کی روشنی میں کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا اور شہلا قریشی اب بھی اپنے منصب پر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں