ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی
بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 56 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
ایشیا کپ کے ساتویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 5 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
میرپور کے شیربنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے ساتویں ٹاکرے میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 138 رنز بنائے جو بھارت نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، شیکھر دھون اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا دھون 1 اور شرما 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد رائنا اور کوہلی نے تیسرے وکٹ کے لیے 54 رنز کی شراکت داری قائم کی، رائنا 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کوہلی نے یووراج کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کے لیے 51 رنز بنائے، یووراج 35 رنز پر پویلین لوٹے تاہم ویرات کوہلی 56 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، دنیش چندیمل اور دلکارتنے دلشان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 6 رنز کے مجموعی اسکور پر چندیمل 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ تیسرے نمبر پر آنے والے شیہان جے سوریا بھی 3 رنز بنا کر چلتے بنے، دلشان بھی 18 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔ کپتان اینجلو میتھیوز اور چمارا کپوگیدرا نے چوتھی وکٹ کے لیے 26 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کا اسکور مستحکم کرنے کی کوشش کی لیکن میتھیوز 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپوگیدرا نے سری وردانے کے ساتھ ملکر پانچویں وکٹ کے لیے 43 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی، دونوں کھلاڑی بالترتیب 30 اور 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں تسارا پریرا 17، دسون شناکا 1 اور نوان کولاسیکرا 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
بھارت کی جانب سے جسپرٹ بمرا، ہاردک پانڈیا اور اشیون نے 2،2 جب کہ اشیش نہرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔