بجلی کی قیمت میں 4 روپے 11 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان
بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 32 ارب واپس کئے جائیں گے، نیپرا حکام
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے جنوری کے لئے بجلی کی قیمت میں 4روپے 11 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔
چیئرمین نیپرا نے سی سی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 38 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی سماعت کی، سی پی پی اے کی جانب سے کہا گیا کہ جنوری کے دوران ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت12 روپے 42 پیسے، ایران سے درآمد کی گئی بجلی 10 روپے 60پیسے، فرنس آئل سے6روپے 28 پیسے، گیس سے 6 روپے ایک پیسے جب کہ ایٹمی بجلی گھروں سے بجلی کی فی یونٹ پیداواری قیمت ایک روپیہ 12 پیسے رہی۔ جنوری کے دوران بجلی کی فی یونٹ پیداواری ریفرنس پرائس 9 روپے 86 پیسے مقرر کی گئی تھی لیکن اوسط پیداواری لاگت 6 روپے 48 پیسے فی یونٹ رہی، اس لئے پیداواری لاگت میں کمی کا فرق عوام تک منتقل کرنے کے لئے جنوری کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں بجلی کی قیمت 3 روپے 38 پیسے فی یونٹ کم کی جائے۔
سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا نے ہدایت کے باوجود میرٹ آرڈر کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا ،انہوں نے استفسار کیا کہ پاور پلانٹ فرنس آئل کی بجائے ڈیزل پر کیوں چلائے جا رہے ہیں، نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جنوری کے لئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 11 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی جنوری کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں کی گئی ہے، اس سے صارفین کو 32 ارب واپس کئے جائیں گے تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔