ہماچل پردیش کے وزیراعلی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی دینے سے انکار کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 مارچ کو دھرم شالا میں میچ ہونا ہے۔


ویب ڈیسک March 01, 2016
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 مارچ کو دھرم شالا میں میچ ہونا ہے۔ فوٹو: فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 19 مارچ کو دھرم شالہ میں سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا ہوگا تاہم ریاستی وزیراعلی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی دینے سے صاف انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد بھارت میں ہونے جارہا ہے جب کہ میچ کا سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ریاست ہماچل کے شہر دھرم شالا میں کھیلا جائے گا تاہم پاک بھارت میچ پر ریاستی حکومت سمیت کانگریس کی مخالفت سامنے آرہی ہے تاہم اب ریاستی وزیراعلی ویربہادرا سنگھ نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاک بھارت میچ کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی اور کہا ہے کہ ریاستی شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اس لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی۔

دوسری جانب چیرمین پی سی بی شہریار خان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر کو فون کیا اور قومی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے اتحفظات کا اظہار کیا جس پر ششانک منوہر نے انہیں پاکستانی ٹیم اور شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ شہریار خان گزشتہ روز بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان بھارت میں کھیلنے کو تیار ہے جس کی حکومت پاکستان کی جانب سے بھی اجازت مل گئی ہے لیکن قومی کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنا بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔

واضح رہے کہ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس اور ریاستی حکومت کا موقف ہے کہ پٹھان کوٹ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق دھرم شالا سے تھا اس لئے پاک بھارت میچ دھرم شالا میں نہیں ہونے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |