شہریارخان کا بھارتی بورڈ کے سربراہ کو فون قومی ٹیم کی سیکیورٹی سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستانی ٹیم اور شائقین کو بھرپورسیکیورٹی فراہم کریں گے، ششانک منوہر


ویب ڈیسک March 01, 2016
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستانی ٹیم اور شائقین کو بھرپورسیکیورٹی فراہم کریں گے، ششانک منوہر. فوٹو:فائل

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر کو فون کیا اور ان سے گرین شرٹس کی سیکیورٹی سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر کو فون کیا اور ہماچل پردیش کے وزیراعلی کی جانب سے گرین شرٹس کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انڈین بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر نے شہریار خان کو یقین دہانی کرائی کہ پورے ایونٹ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستانی شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور پاکستانی ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 19 مارچ کو دھرم شالا میں ہونا ہے تاہم ریاستی وزیراعلی نے قومی ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے صاف انکار کردیا اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |