اسلام آباد کو خصوصی توجہ کا درکار ہے اور اس کی خوبصورتی بحال کریں گے وزیراعظم

بدقسمتی سے ماضی میں دارالحکومت کو نظر انداز کیا گیا جس سے شہر تقریباً ہر پہلو سے ابتری کا شکار ہوا،وزیراعظم


ویب ڈیسک March 01, 2016
وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں دارالحکومت کے میئر شیخ عنصر عزیز نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی فوٹو: اے پی پی 

MUMBAI: وزیراعظم نوازشریف نےکہاہے کہ دارالحکومت میں ترقیاتی منصوبوں اور اس کے دیہی و شہری علاقوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے مقامی حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں دارالحکومت کے میئر شیخ عنصر عزیز نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعظم نے شیخ عنصر عزیزکو وفاقی دارالحکومت کا پہلا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں اسلام آباد کے منتخب نمائندگان دارالحکومت کے شہری و دیہی علاقوں میں امور کار کو بہتر بنانے کے لئے محنت کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا دارالحکومت ہونے کی بناءپر اسلام آباد کو خصوصی توجہ درکار ہے، بدقسمتی سے ماضی میں دارالحکومت کو نظر انداز کیا گیا جس سے شہر تقریباً ہر پہلو سے ابتری کا شکار ہوا۔ ہم اسلام آباد کی خوبصورتی کو بحال کریں گے اور دارالحکومت کے تمام رہائشیوں کے لئے سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا۔

شیخ انصر عزیز نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام آباد کے منتخب نمائندگان کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت کو حقیقی طور پر ترقی یافتہ اور جدید شہر میں تبدیل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کے وژن پر عمل درآمد کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |