حکومت منافقت ختم کرکے غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بل منظور کرائے بلاول بھٹو

ایک انسان کو قتل کرنا کوئی غیرت نہیں اور اس عمل کا ہماری تہذیب و تاریخ سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک March 01, 2016
ایک انسان کو قتل کرنا کوئی غیرت نہیں اور اس عمل کا ہماری تہذیب و تاریخ سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی، فوٹو؛فائل

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ حکومت منافقت ختم کرکے غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بل منظور کرائے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک انسان کو قتل کرنا کوئی غیرت نہیں اور اس عمل کا ہماری تہذیب و تاریخ سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے غیرت کے نام پر قتل سے متعلق بل گزشتہ سال سینیٹ میں پیش کیا جسے حکومت نے الماریوں میں رکھ دیا لہٰذا حکومت منافقت ختم کرکے اس بل کو منظور کرائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔