2018 تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گےوزیراعظم

پاکستان مشکلات سے باہر نکل رہا ہے جب کہ باقی ماندہ مشکلات بھی جلد حل کردیں گے، وزیراعظم نوازشریف


ویب ڈیسک March 01, 2016
پاکستان مشکلات سے باہر نکل رہا ہے جب کہ باقی ماندہ مشکلات بھی جلد حل کردیں گے، وزیراعظم نوازشریف- فوٹو: فائل

BANNU: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکلات سے باہر نکل رہا ہے جب کہ 2018 تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔

چکوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ چکوال سمیت ملک بھر کی عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا اس کے لیے وہ عوام کے مشکور ہیں، اور اسی وجہ سے ہم کسانوں ،مزدوروں اور عام آدمی کی خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ اڑھائی سال میں بہت سی مشکلات پر قابو پالیا ہے اور وہ دن دورنہیں جب پاکستان تمام چیلنجز سے نمٹ کرخوشحال ملک بن جائے گا، دعا کریں اللہ تعالیٰ پاکستان کے لئے آسانیاں پیدا کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان آگے بڑھے، ترقی کرے، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو انہوں نے کہا کہ ہم لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ 2018 تک جب ہماری حکومت کی مدت ختم ہوگی تو ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھرپر میں بجلی کی فراہمی کیلئے ایک کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کیا اورعوام کو یقین دلایا کہ انہیں بجلی فراہمی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |