وزیراعظم سمیت اہم وفاقی وزراء نے دہری شہریت سے متعلق حلف نامے جمع نہیں کرائے

83 ارکان قومی اسمبلی نے بھی حلف نامے جمع نہیں کرائے


ویب ڈیسک November 08, 2012
83 ارکان قومی اسمبلی نےبھی حلف نامے جمع نہیں کرائے. فوٹو فائل

ارکان پارلیمنٹ کے دہری شہریت سے متعلق حلف نامے جمع کرانے میں دو دن رہ گئے، وزیراعظم سمیت اہم وفاقی وزراء نے ابھی تک حلف نامے جمع نہیں کرائے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کووزیراعظم راجہ پرویز اشرف، ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ سمیت38 سینیٹرز نےابھی تک حلف نامے جمع نہیں کرائے جن میں جہانگیر بدر، مشاہد حسین، اعتزاز احسن، رضا ربانی، بابرغوری، مصطفی کمال، فیصل رضا عابدی،حاجی عدیل اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں۔

سید نوید قمر، منظور وٹو، نذرگوندل ،مخدوم شہاب الدین سمیت وفاقی وزراء نے بھی حلف نامہ جمع نہیں کرائے، 83 ارکان قومی اسمبلی نےبھی حلف نامے جمع نہیں کرائے جن میں مولانا فضل الرحمن اورحیدرعباس رضوی بھی شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے 27، سندھ کے 76، خیبرپختونخوا کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے ایک رکن نےبھی ابھی تک حلف نامے جمع نہیں کرائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں