گوئٹےمالا 74 شدت کا زلزلہ 48 افراد ہلاک سیکڑوں لاپتہ

لوگ چیخ وپکارکرتےہوئے گھروں سےباہرنکل آئے


ویب ڈیسک November 08, 2012
30 گھر تباہ اور سیکڑوں افراد لاپتہ اور زخمی ہوگئے. فوٹو اے ایف پی

7.4 شدت کے زلزلے میں 48 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں لاپتہ اورزخمی ہوگئے۔

گوئٹےمالا میں شدید زلزنے نے دو ریاستوں کو ہلا کر رکھ دیا، زلزلے کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک، 30 گھر تباہ اور سیکڑوں افراد لاپتہ اور زخمی ہوگئے، لوگ چیخ وپکارکرتےہوئے گھروں سےباہرنکل آئے، کئی گھر وں کی دیواریں گرگئیں اور مٹی کے تودے اہم شاہراہوں پرجاگرے۔

امدادی کارروائیاں جاری ہیں، گوئٹےمالا میں 1976 کے بعد آنےوالا یہ سب سےشدیدزلزلہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں