نیب نے لاہور میٹرو بس منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کردی

نیب حکام نے منصوبے کی پی سی ون اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تفصیلات سمیت اہم دستاویزات طلب کرلیں۔

نیب حکام نے منصوبے کی پی سی ون اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تفصیلات سمیت اہم دستاویزات طلب کرلیں۔ فوٹو؛فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور میٹرو بس پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کردی ہے۔


قومی احتساب بیورو کی جانب سے پی اینڈ ڈی، ڈیپا اور ایل ڈی اے کے حکام کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں منصوبے سے متعلق تمام تر تفصیلات اور اس کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب حکام کی جانب سے منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں پر پی اینڈ ڈی بورڈ سے منصوبے کی پی سی ون اور اہم دستاویزات بھی مانگی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب حکام نے منصوبے کی تحقیقات میں مدد کے لیے ایل ڈی اے، ٹیپا اور میٹرو بس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر افسران کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
Load Next Story