سندھ حکومت کا پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان

پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کی گئی ہے، سیکریٹری ٹرانسپورٹ


ویب ڈیسک March 01, 2016
پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کی گئی ہے، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، فوٹو؛فائل

سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا ۔

صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کردی گئی ہے جس کے تحت مختلف شہروں کے لیے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد، اسکول وینز کے کرایوں میں 8 تا10 فیصد ،انٹر سٹی بسوں کے کرایوں میں6 فیصد جب کہ منی کیب سمیت وائٹ کیب اور ٹیکسی کے کرایوں میں 10 فیصدکمی تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کرایوں میں کمی کے بعد رکشوں کا کرایہ 7.48 روپے جب کہ ایئرکنڈیشن کوچز کا کرایہ 1.18 روپے فی کلومیڑ مقرر کیا گیا ہے تاہم اندرون شہر چلنے والی بسوں، منی بسوں، کوچز کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں