ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی گئی

پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 سے 12 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔


ویب ڈیسک March 01, 2016
پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 سے 12 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ فوٹو؛فائل

BRISBANE: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 سے 12 فیصد تک کمی کردی گئی ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال یاسین اور آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن اور دیگر ٹرانسپورٹر کے درمیان کرائے میں کمی پر کامیات مذاکرات ہوئے۔ ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ ہونے والی کمی کے بعد عوام کو ریلیف دینے حامی بھرلی۔ ٹرانسپورٹرز نے اے سی بسوں کے کرائے میں 5 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے جب کہ ڈیزل پر چلنے والی بسوں کے کرائے میں 8.16 فیصد اور پیٹرول پر چلنے والی انٹراور انٹرا سٹی بسوں کے کرائے میں 12 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



مذاکرات کے بعد صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں اور اب ٹرک مالکان سے بھی مذکرات کرکے ان کے کرائے میں بھی کمی کی جائے گی۔



دوسری جانب سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا۔ صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کردی گئی ہے جس کے تحت مختلف شہروں کے لیے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد، اسکول وینز کے کرایوں میں 8 تا10 فیصد ،انٹر سٹی بسوں کے کرایوں میں6 فیصد جب کہ منی کیب سمیت وائٹ کیب اور ٹیکسی کے کرایوں میں 10 فیصدکمی تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔



صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کرایوں میں کمی کے بعد رکشوں کا کرایہ 7.48 روپے جب کہ ایئرکنڈیشن کوچز کا کرایہ 1.18 روپے فی کلومیڑ مقرر کیا گیا ہے تاہم اندرون شہر چلنے والی بسوں، منی بسوں، کوچز کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔



ادھرمحكمہ ٹرانسپورٹ نے حكومت خیبرپختونخوا كی ہدایات كی پیروی كرتے ہوئے صوبے بھر میں نئے كرایہ ناموں كا اعلان كردیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہے۔ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا پشاور كے جاری كردہ نئے كرائے ناموں كے مطابق فلائنگ كوچز،منی بسوں كیلئے 0.86 پیسے، اے سی بسوں كے لیے 1.06روپے،عام بسوں کے لیے 0.71 پیسے اور لگژری بسوں کے لیے 0.43 پیسے فی كلو میٹر مقرر کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں